تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

جاپان میں شہری مسکرانا کیوں بھول گئے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

جاپان میں رہنے والے زیادہ تر شہریوں کے چہروں سے مسکراہٹ غائب ہوگئی جس کی وجہ کافی حیران کر دینے والی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ جاپان کی کُل آبادی میں سے صرف 8 فیصد لوگ فیس ماسک استعمال نہیں کرتے۔

دراصل کورونا وبا کے دوران حکومت نے فیس ماسک کو ہر شہری کیلیے لازمی قرار دیا تھا، بس تب سے لوگوں نے اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیا۔ اب چونکہ حکومت یہ پابندی واپس لے چکی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ فیس ماسک استعمال کر رہے ہیں۔

چہرے پر مسلسل فیس ماسک لگانے سے زیادہ تر شہری مسکرانا بھول گئے ہیں۔ وہ اب مسکراہٹ واپس لانے کیلیے باقاعدہ کوچنگ لینے پر مجبور ہیں جس کیلیے وہ نہ صرف اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں بلکہ پیسہ بھی خرچ کر رہے ہیں۔

ٹوکیو آرٹ اسکول کے درجنوں طلبا و طالبات ہاتھ میں آئینہ لیے مسکرانے کیلیے اپنی انگلیوں سے گالوں کو کھینچتے ہوئے پریکٹس میں مصروف ہیں۔

Comments

- Advertisement -