انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کو گھما کر رکھ دیتی ہیں کیونکہ اُن کو جعلی یا اصلی قرار دینا آسان نہیں ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ دنوں انسان کے برابر کے عقاب کی تصویر وائرل ہوئی جس کے بارے میں صارفین مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کررہے تھے۔
چند صارفین نے اسے سچ سمجھا اور روایتی طور پر بغیر تصدیق کے ہی اسے آگے بڑھانا شروع کردیا، البتہ چند نے اسے جعلی بھی قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دراصل یہ دنیا کا سب سے بڑا عقاب ہے جس کا وجود تقریباً انسان کے برابر ہے۔ ماریسا نامی صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے خیال میں یہ نقلی تصویر ہے کیونکہ آج سے قبل اتنا بڑا عقاب کبھی نہیں دیکھا‘۔
I thought this was fake… Harpy Eagle incredible bird!! How have I never seen this before!? pic.twitter.com/1JZoBRCazC
— Marisa (@Eaco_M) September 30, 2019
ایک اور صارف تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دراصل پرانی تصویر ہے اور اتنا بڑا عقاب حقیقت میں نہیں بلکہ یہ کسی شخص عقاب جیسا لباس پہنا ہوا ہے۔
ریڈ اٹ پر ایک صارف نے لکھا کہا ’’اگر ہم سب بھی یہ کپڑے پہن لیں تو انسانی چیل بن جائیں گے‘‘۔ ایک اور صارف جوکینگلی نے کمنٹس میں پوچھا کہ یہ واقعی انسانی پرندہ ہے۔
عقاب پرندے کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے ڈاکومینٹری بنانے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عقاب دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور چیل ہے۔
https://www.facebook.com/ExperienciaDocente/posts/1158579624306478
آپ کے خیال میں یہ عقاب ہے یا انسان؟ کمنٹس میں بتائیں