اشتہار

بیرون ممالک جانے کے خواہش مند افراد ہوجائیں ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے صوبہ پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کرلیا جو شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے اور نوکریاں دینے کے نام پر فراڈ کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب کے ضلع پنڈی بھٹیاں میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا اور چار ملزمان کو حراست میں لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد جعلی ویزا بھی بناتے تھے، ملزمان شہریوں کو جعلی ویزا دے کر رقم بٹورتے اور پھر موقع دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو مختلف ممالک میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد ایسے ملزمان گرفتار ہوئے جو سادہ شہریوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھنسہ دے کر پیسے لیتے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) امیگریشن نے علامہ اقبال لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسپین کے جعلی ویزے پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں