تازہ ترین

شادی کے سوال پر شاداب کا دلچسپ جواب

پاکستان سپر لیگ سیز 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی کارکردگی پر بول پڑے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا شادی کی وجہ سے آپ کی کارکردگی پر اثر پڑا ہے؟ جس پر آل راؤنڈر نے دوٹوک جواب دیا کہا کہ خراب پرفارمنس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں ابھی انجری سے واپس آیا ہوں اور مکمل طور پر انجری ختم نہیں ہوئی اس لیے پرفارمنس پر فرق پڑا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی کا شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر شادی سے تعلق ہوتا تو پرفارمنس مزید اچھی ہوتی۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سسر ثقلین مشتاق میرے لیے اب بھی ’ثقی بھائی‘ہیں اور وہ اچھے سسر ہیں اور میں ان کا اچھا داماد ہوں۔

Comments

- Advertisement -