جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اداکارہ ایمان شاہ جوڈیشل ریمانڈ‌ پر جیل روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مجسٹریٹ نے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اور وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت تیز گاڑی چلا رہی تھیں، گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، جس کے بعد انہیں میڈیکل کے لیے نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ گاڑی چلاتے وقت شراب کے نشے میں دھت تھیں جبکہ اُن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے تفتیشی افسر کا مؤقف اور پولیس کی استدعا کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں