لاہور: ساس کو قتل کر کے اس کی لاش کو بکسے میں بند کر کے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ سبزہ زار پولیس نے 2 ماہ سے مفرور ملزم عقیل کو گرفتار کیا، ملزم نے ہنجروال میں 15 فروری کو اپنی ساس کو بےدردی سے قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی اقبال ٹاؤن نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ملزم نے نہ صرف ساس کو قتل کیا بلکہ اسکے بعد لاش کو بکسے میں بند کرکے بھاگ گیا تھا۔
مقتولہ کی بیٹی عائشہ تسلیم کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔