پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

گوگل سے اپنی نجی معلومات ہٹانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر کسی شخص کی ذاتی معلومات تک رسائی بہت آسان ہوگئی ہے اور اب گوگل نے اس حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔

گوگل اب صارفین کو زیادہ پرائیویسی اور سیکیورٹی کی پیشکش کے لیے ذاتی معلومات بشمول آپ کا پتہ اور فون نمبر کو سرچ رزلٹ سے ہٹانے کی اجازت دے گا۔

گوگل صارفین گزشتہ کئی سالوں سے کچھ معلومات جیسے کہ بینک اکاؤنٹ نمبر یا 18 سال سے کم عمر افراد کی تصاویر کو ہٹانے کی درخواست پر عمل درآمد کرانے کی کوشش میں کامیاب رہے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم، اب آپ دیگر قسم کی معلومات کو ہٹانے کی درخواست بھی کر سکیں گے جن میں آپ کا فون نمبر، ای میل، یا پتہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کوئی ایسی معلومات جس سے آپ کو شناخت چوری کا خطرہ ہو جیسے کہ پاس ورڈ یا آپ کے لاگ ان کی تفصیلات بھی سرچ رزلٹ سے ہٹائی جاسکتی ہیں۔

اس خصوصیات کا اعلان کرتے ہوئے گوگل کا کہنا تھا کہ آن لائن ذاتی رابطے کی معلومات کی دستیابی پریشان کن ہوسکتی ہے اور اسے نقصان دہ طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل نے مزید کہا کہ لوگوں نے ہمیں رائے دی ہے کہ وہ کچھ معاملات میں سرچز سے اس قسم کی معلومات کو ہٹانے کی اہلیت چاہتے ہیں۔

گوگل بتاتا ہے کہ سرچ انجن سے مطلوبہ مواد کو ہٹانے سے اسے انٹرنیٹ سے مکمل طور پر حذف نہیں کیا جائے گا، لہٰذا اگر کوئی ویب سائٹ آپ کے بارے میں ذاتی تفصیلات کی میزبانی کرتی ہے جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں، تو آپ کو گوگل کے ساتھ ساتھ اس سے رابطہ کرنا ہوگا۔

گوگل سے اپنی ذاتی تفصیلات ہٹانے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں۔

سائٹ، یا پیجز کی فہرست تلاش کریں، جس پر آپ کی ذاتی تفصیلات موجود ہیں اور یو آر ایل کاپی کریں۔ ان میں یا تو آپ کے بینک اکاؤنٹ نمبر، کریڈٹ کارڈ نمبر، دستخط، شناختی دستاویزات، یا ذاتی رابطے کی معلومات (پتہ، فون نمبر، یا ای میل) شامل ہونا ضروری ہے۔

گوگل کے ہٹانے کی درخواست کا ٹول کھولیں۔

فارم کو اس معلومات کے ساتھ پر کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں اور گوگل کو مطلع کریں کہ آیا آپ نے سائٹ کے مالک سے رابطہ کیا ہے یا نہیں۔

درخواست جمع کروانے کے بعد آپ کو ای میل کی تصدیق مل جائے گی۔

گوگل درخواست کا جائزہ لے گا اور آپ کو کسی بھی کارروائی کی اطلاع دے گا، کمپنی آپ سے اضافی معلومات بھی مانگ سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں