اشتہار

دنیا کی عمر رسیدہ ہتھنی مر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ویتنام سے لائی گئی ٹریسا (ہتھنی) 65 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں چل بسی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1963 میں ویتنام سے لائی گئی ٹریسیا کی موت بدھ کی شام کو آسٹریلوی شہر پرتھ کے چڑیا گھر میں ہوئی۔

1963 میں ویتنام سے آنے کے بعد سے ٹریسیا پرتھ کے چڑیا گھر کا ایک خاص حصہ تھی۔

- Advertisement -

چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹریسیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 65 سالہ ہتھنی کو ہمیشہ اس کے پیار بھرے انداز کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

Perth Zoo prepares to move elephants once matriarch Tricia dies | Community  News

دوسری جانب ٹریسیا کے اعزاز میں، پرتھ کی چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹریسیا ٹریبیوٹ ٹو کنزرویشن فنڈ قائم کیا ہے اور لوگوں کو تعزیت کے لیے پھول بھیجنے کے بجائے فنڈ میں عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق فنڈ کی رقم چڑیا گھر کے دوسرے جانوروں کی صحت پر خرچ کی جائے گی۔

مغربی آسٹریلیا کے پریمیئر مارک میک گوون نے ٹریسیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم نے اپنے ایک آئیکن کو رخصت کردیا، ٹریسیا ہمارے لیے ایک گھریلو نام تھا’۔

Perth Zoo to lose elephants after Tricia dies as part of future vision -  ABC News

رپورٹس کے مطابق ٹریسیا برش کی مدد سے رنگوں سے شاندار مصوری بھی کرتی تھی جسے بعد ازاں فروخت کر کے اس کی رقم عطیہ کردی جاتی تھی۔

ٹریسیا کی موت پر شہری بھی کافی اداس ہیں،انہوں نے اس ہتھنی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو بھی یاد کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں