تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کورونا سے بچاؤ، پیرو اسمبلی کا انوکھا فیصلہ، ماہرین صحت حیران

لیما : جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں کورونا وائرس کے سد باب کیلئے ایوان میں ایک تجویز کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت بیلچنگ محلول کو پینے یا اسے انجکشن کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرو میں اسمبلی نے اس موضوع پر رائے شماری کی ہے کہ آیا صنعتی مقاصد کے لئے استعمال کئے جانے والے رنگ کاٹنے والے محلول کو پی کر یا پھر اس کے ٹیکوں کے ذریعے کووِیڈ19 کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

پیش کی گئی مذکورہ تجویز پر 39 منفی کے مقابلے میں 49 مثبت ووٹوں سے منظور کرلیا گیا ہے تاہم اسمبلی کے فیصلے پر انتہائی نگہداشت ماہرین سوسائٹی اور بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلیچنگ محلول کے استعمال کی تجویز کی منظوری کے حوالے سے پرپل پارٹی کے اسمبلی رکن اور نیورو سائنٹسٹ ایڈ مالاگا ٹریلو نے ایوان کے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے سائنس دانوں کے مطابق بیلچنگ محلول کو طبّی ساز و سامان کی صفائی، صنعتی مشینوں کی صفائی یا پھر لکڑی یا ٹیکسٹائل مصنوعات کے داغ دھبے دُور کرنے جیسے مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کو انسانی جسم کے استعمال یا پھر اسے پینے کی صورت میں اندرونی اعضاء کے زخمی ہونے سمیت جان لیوا نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -