اشتہار

وزیراعلیٰ کا انتخاب، ق لیگ کے تمام ارکان نے پرویز الہٰی کے حق میں ووٹ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی میں پرویز الہٰی سمیت ق لیگ کے تمام 10 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سمیت ق لیگ کے تمام 10 ارکان نے اسمبلی میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کرلیا ہے۔

اسمبلی میں ووٹ ڈالنے والوں میں پرویز الہٰی کے علاوہ ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، خدیجہ عمر، حافظ ممتاز ودیگر شامل ہیں جنہوں نے وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے کچھ وقت قبل ہی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے سے معذرت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط موصول ہو گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ق لیگ کے ارکان ووٹنگ میں غیرجانبدار رہیں۔

خط کے متن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کرتے اس لیے ق لیگ کے ووٹ نہ گنے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کے کارکنوں کا شدید احتجاج، چوہدری شجاعت مردہ باد کے نعرے

دوسری جانب چوہدری شجاعت کے اس فیصلے کے خلاف ق لیگ کے کارکن سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر پہنچ کر شدید احتجاج کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں