اشتہار

ق لیگ کے کارکنوں کا شدید احتجاج، چوہدری شجاعت مردہ باد کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے تو دوسری جانب ق لیگ کے کارکن سابق صدر کا راستہ روکنے وہاں پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے ہیں دوسری جانب چوہدری شجاعت کی جانب سے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے سے معذرت کی اطلاعات پر ق لیگ کے کارکن بھی چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ کے باہر آصف زرداری کو روکنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہونے والے ق لیگ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی ہی ہوں گے۔ آصف زرداری بار بار چوہدری شجاعت کو پریشان کرنے آرہے ہیں۔ ہم پنجابیوں کی طرح آصف زرداری کا استقبال کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چوہدری شجاعت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ 2 دہائیوں سے چوہدریوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اس عمل سے چوہدری شجاعت کا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں نہیں لکھا جائیگا۔ ووٹ ہم دیتے ہیں اور یہ مشورے کسی اور کے مان لیتے ہیں۔ ضمنی انتخاب کا نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ عوام کس کیساتھ ہیں لیکن وقتی اقتدار کے لیے اپنا ضمیر بیچ دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ہمارے قائد پرویز الہٰی اور مونس الہٰی ہیں۔ ہمارے گھر کے بندے چوہدری شجاعت اور سالک حسین بکے ہیں۔ ہم چوہدری شجاعت سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی

اس موقع پر ق لیگ کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ سیکریٹری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سر آج شرم سے جھک گیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے غلط کردار ادا کیا۔ میں آج ق لیگ سےاستعفی دیتا ہوں کیونکہ چوہدری شجاعت اور سالک حسین نے مینڈیٹ کیساتھ ناانصافی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں