ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کرپشن کیس میں پرویز الٰہی اور مونس کے گرد گھیرا مزید تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈھائی ارب روپے کے سرکاری اشتہارات کی مد میں غبن کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔

اینٹی کرپشن نے ڈی جی پی آر دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کر کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر 10 ملازمین کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دورِ حکومت میں اربوں روپے کے اشتہارات بغیر ریلیز آرڈر جاری ہوئے۔ ملزمان پر 50 فیصد کمیشن کھانے کا بھی الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ کی تلاش جاری ہے۔ سرکاری ملازم افراز احمد اسیکنڈل کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی کے دورِ حکومت میں افراز احمد کو شعبہ اشتہارات کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اشتہار کمپنی کا اسٹاف ڈی جی پی آر میں بیٹھ کر اشتہارات جاری کرتا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے اشتہار کمپنی کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی دور کے متعلقہ افراد کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں