تازہ ترین

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور: کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس سے لڑائی جھگڑا اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی، اس لیے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکتا۔

تفتیشی افسر کے مطابق پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل از وقت ہے، لہٰذا مسترد کی جاٸے، عدالت نے پولیس کے اعتراض پر درخواست ضمانت کے نا قابل سماعت ہونے پر اسے خارج کر دیا۔

پرویز الہٰی کے گن مین کے موبائل فون سے اہم شواہد مل گئے

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپے کے موقع پر پولیس پر حملہ کیا گیا تھا اور قانونی کاررواٸی سے روکا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں