پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پکڑ دھکڑ بند اور ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ فراہم کی جائے۔

اڈیالہ جیل میں قیل پرویز الٰہی سے ان کے وکیل سردار عبدالرازق نے ملاقات کی جس میں قانونی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

متعلقہ: رشوت لے کر نوکری دینے پر لعنت بھیجتا ہوں، پرویز الٰہی

اپنے وکیل کے ذریعے پرویز الٰہی نے پیغام دیا کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے الیکشن ملتوی کروانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی فوری اور منصفانہ انتخابات چاہتی ہے لہٰذا ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے، ہم نے آئندہ عام انتخابات کیلیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے  الیکشن لڑنے کیلیے قانونی حکمت عملی تیار کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں