تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

ملک میں جاری سیاسی ڈرامہ ، پرویز الٰہی نے بڑی پیش گوئی کردی

لاہور : حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے اور ہمارا دامن پاک وصاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔

نوازشریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی۔

سیاسی جماعتوں کے جلسوں کے حوالے سے پرویز الٰہی نے کہا جلسوں کی سیاست تحریک عدم اعتماد سے پر فرق نہیں پڑتا۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی مسلم لیگ کی قیادت سے ملاقات جاری ہے ، ملاقات میں وفاقی وزرا وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پرویز الہی کو دیں گے۔

Comments