اشتہار

چوہدری برادران میں مزید خلیج، شجاعت حسین پارٹی صدر سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا، پرویز الہٰی بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی جنرل کونسل کا مسلم لیگ ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کی صدارت سے ہٹادیا گیا،چوہدری پرویز الہیٰ مسلم لیگ (ق) کے بلامقابلہ پنجاب صدر منتخب ہو گئے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا ہے ،کامل علی آغا پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئےطارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ کردئیے گئے۔

اس کے علاوہ سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق)باﺅرضوان پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر کردیئے گئے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہی ہیں۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ غیر آئینی حرکت ہے، الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، پرویز الہی

چوہدری سالک حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ق لیگ کے سنجیدہ لوگ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں، ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ظاہر کرینگے کہ یہ ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی میں کیوں ضم نہیں کیا۔

اس موقع پر چوہدری سلک حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 28 جولائی والا قدم اٹھایا ہے، چوہدری شجاعت کو ہٹا ہی نہیں سکتے، صرف خبر بنانے کےلیے ایسا کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں