تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

’نواز شریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کیخلاف مہم چلا رہے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب اور کے پی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا ہے جبکہ نااہل حکمران آئین کو پامال کرکے جمہوریت کو داغدار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف مقدمات ن لیگ کی ذاتی انا کی بنیاد پر قائم ہوئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی نااہل حکمرانوں پر اعتماد نہیں ہے عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر آئی ایم ایف کو خوش کررہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن کروائیں۔

Comments