لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب کو چلانا اتنا آسان کام نہیں ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئےعمران خان سےبات ہوگی.
ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، پانچ سال سےہم تحریک انصاف کےساتھ چل رہے تھے.
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ کے 8 ارکان ہیں، قومی اسمبلی میں ہماری 5 سیٹیں ہیں، ہم اپنوں کےساتھ چلیں گے، مخالفوں کےساتھ نہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں فارورڈبلاک بنیں گے، پہلےبھی بنتےرہے ہیں، آزادامیدواروں کےساتھ میرےرابطےہورہےہیں.
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارکےساتھ میراکوئی رابطہ نہیں ہوا.
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک قومی اسمبلی کی 251، جبکہ پنجاب کی 289، سندھ 118، خیبرپختونخواہ کی 95 اوربلوچستان کی 45 نشتوں کےحتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 62 کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
الیکشن 2018: تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔