اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

بونیر : پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کارویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا، وہ عوامی وزیراعظم نہیں ڈکٹیٹر تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے بونیر میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک کو کنگال کردیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کارویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا۔

پرویزخٹک کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عوامی وزیراعظم نہیں ڈکٹیٹرتھا اور نئے پاکستان کا پراجیکٹ ڈرامہ تھا۔

- Advertisement -

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ ملک اوراداروں کااحترام قومی فریضہ ہے، ریاست اور اداروں کے خلاف عوام کواکسانابزدلانہ عمل ہے، انشااللہ پختونخواکو مثالی صوبہ بناکردکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے الف ب سے ناواقف مجھ پر تنقید کررہے ہیں، نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے عوام کی خدمت کریں گے، ہمارا منشور امن،ترقی اور خوشحالی ہے۔

سابق حکمرانوں کے حوالے سے پرویزخٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تبدیلی کیلئےلگایانعرہ ڈھونگ نکلا، سابق حکمرانوں نے70سال سےعوام کو دھوکے میں رکھا اور ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونوں کے حقوق غصب کئے گئےہمارامنشورامن،ترقی،خوشحالی ہے، صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں