ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستان کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت قائم کی جائے، پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کے قیام میں ہے اس کے بغیر پاکستان کے حالات درست نہیں ہوں گے.

وہ لندن میں پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے سابق صدر نے کہا کہ اداروں میں اختلافات کا فائدہ بھارت اٹھا رہا ہے اور نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانا آئین کے ساتھ ظلم ہے اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے.

پرویز مشرف جو آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ بھی ہے کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے سے متعلق اقدام کا سد باب کرے گی اور قانون کا بول بالا ہو گا.


 فیض آباد آپریشن: 145 زخمی، 5 افراد جاں بحق


انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم سب سے بڑی جماعت ہے جس کا ووٹ بینک موجود ہے لیکن پورے پاکستان میں ایم کیو ایم اور مہاجر کا نام بدنام ہوچکا ہے اس لیے نیا اتحاد وقت کی ضرورت بھی ہے.

پرویز مشرف نے مزید کہا کہ سندھ میں نئے سیاسی الائنس کا مقصد پیپلز پارٹی مقابلہ کرنا ہے جو ہمیشہ سے سندھ میں جیتتی آئی ہے لیکن سندھ کے عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشیدہ صورت حال کی وجہ دو جماعتوں کا ایک کے بعد ایک حکومت میں آنا ہے جس سے حالات کافی گھمبیر ہو چکے اور جسے تبدیل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں