جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مشتعل عوام کا خوف، پیسکو کی اپنی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹ ہٹانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

غیر معمولی بھاری بھرکم بجلی بلوں پر ملک گیر شدید عوامی احتجاج کے بعد پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بھی اپنی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹ ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی کے بل ملتے ہی کراچی تا خیبر عوام سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے، کہیں بجلی فراہمی کے اداروں کے عملے پر تشدد کیا گیا تو کہیں بلوں کو آگ لگا دی گئی۔

بڑھتے عوامی اشتعال کو دیکھتے ہوئے ملتان کے بعد پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی اپنی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹیں اتارنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پشاورالیکٹرک سپلاٸی کمپنی کےچیف ایگزیکٹو کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں پیسکو افسران کو عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیسکو کی گاڑیوں کی نقل وحرکت محدود کر دی جائےاور ان پر لگی سبز نمبر پلیٹیں اتار دی جائیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جاٸے اور یہ حفاظتی اقدامات ملک میں امن وعامہ کی حالت بہتر ہونے تک نافذ العمل رہیں گے۔

ملک بھر میں "بجلی بل ادا نہیں کریں گے” تحریک شروع

واضح رہے کہ گزشتہ روز موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ریجن بھر میں افسران پر محکمانہ گاڑیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی اور حالات بہتر ہونے تک گاڑیوں سے گرین نمبر پلیٹیں بھی اتارنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں