تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پشاور دھماکا: وزیراعظم کا اظہار برہمی، فوری رپورٹ طلب

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے دھماکے پر آئی جی پر برہمی کا اظہار کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی پشاور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز میں حملہ آور کیسے داخل ہوا؟ جس پر آئی جی کےپی کے کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلےسےہی اندر رہائش پزیر ہو۔

آئی جی کے پی کے نے وزیراعظم کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ حملہ آور اندر کیسے داخل ہوا، جس پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فوری طور پر مکمل رپورٹ فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے پر کھلاڑی اور شوبز شخصیات بھی افسردہ

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ہر صورت شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں، قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا تھا جس میں اب تک 32 افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -