اشتہار

پشاور: حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی کےکاروبار کیخلاف ایف آئی اے نے حکمت عملی تیار کرلی، حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے سی بی سی سیل کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار 80 فیصد تک ختم ہوگیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی افضل نیازی نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے صوبے کے 19 اضلاع میں 300 سے زائد مقدمات درج ہیں، سب سے زیادہ 117 مقدمات پشاور میں  درج ہوئے اس کے علاوہ بونیر میں  19، ملاکنڈ میں 19، سوات میں 16، ہنگو میں 14، لوئر دیر میں 13 مقدمات درج ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ضلع خیبر میں  13، چارسدہ میں 10، نوشہرہ میں 10،کوہاٹ میں 5، مردان، ضلع مہمند، کوہاٹ اور صوابی میں 2،2 مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں