تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پشاور میں فائرنگ،باپ بیٹے سمیت3افراد جاں بحق

پشاور : صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مسلح افرادکی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقے متھرا میں مسلح افراد نے آج صبح فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3افراد کو قتل کردیا اور ملزمان جائے وقوعہ سےفرار ہوگئے۔

پولیس حکام کاکہناہے کہ مقتول باپ بیٹے اور ملزمان کے درمیان کئی سالوں سے جائیداد کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر ملزمان نے انہیں آج فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی بڑی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال ستمبر میں صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہر پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

Comments

- Advertisement -