اشتہار

مردان خود کش دھماکہ ،وزیراعظم اور اعلیٰ شخصیات کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے جہاں پشاور میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا وہیں مردان میں خود کش دھماکے کی مذمت بھی کردی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بروقت جوابی کارروائی نے ملک کو بڑے سانحہ سے بچالیا، کئی بے گناہ شہریوں کی جانیں بھی محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے، پہلا واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیش آیا، جہاں ورسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر دہشت گردوں نے حملے کردیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‌۔

دوسرا واقعہ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے شہر مرادن میں پیش آیا، جہاں مرادن میں ضلع کچہری گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں اب تک سات افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔

- Advertisement -

 مردان میں خود کش دھماکہ، سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت


وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے مردان میں ضلع کچہری کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی مردان خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی پشاور اور مردان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ اور سینئر صوبائی وزیر سکندر شیرپاؤ نے مردان خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں