جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کا پہلا پلے آف : زلمی اورگلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپرلیگ کا پہلا پلےآف میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان کھیلاجائےگا۔ جیتنےوالی ٹیم فائنل میں جائے گی تو ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے پلے آف کے سپر مقابلے میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی کا ٹاکرا ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے ہوگا۔ ایک ٹیم میں سیر تو دوسری میں سوا سیر ہے۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان پی ایس ایل ٹو کےآخری میچ میں شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے منہ سے فتح چھینی تھی۔ پشاور زلمی نےآخری دو میچز جیت کر پلے آف میں پہنچی ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

پہلا پلےآف جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کا ٹکٹ بک کرلے گی، جو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔

دوسرے پلے آف میں یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز سے ٹاکرا ہوگا۔ ناکام ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا 3 مارچ کو پہلے پلے آف کی ناکام الیون سے جوڑ پڑے گا۔

آخری پلے آف کی فاتح سائیڈ پہلے پلے آف کی کامیاب ٹیم سے 5 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں