اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پشاور: حیات آباد میں ٹشو پیپر کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے علاقے حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں ٹشو پیپر کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، اگ بجھانے کے لیے چارسدہ، مردان اور نوشہرہ سے مزید فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کرلئے گئے۔

آگ بجھانے میں 60 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 سے زائد گاڑیاں مصروف ہیں، آگ لگنے کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

- Advertisement -

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدت کے لحاظ سے آگ اول درجے کی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی ہے جو مزید پھیل گئی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے پاک فضائیہ کے فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز آپریشن میں مصروف ہیں، پاک فضائیہ سول انتظامیہ کو امدادی کارراوئیون میں مدد فراہم کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں