جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کےمختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، بٹگرام،مہمند،کوہاٹ،سوات،لوئردیر، بونیر،چارسدہ، ایبٹ آباد،دیربالا،شمالی وزیرستان،میرانشاہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چترال سے 37 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے نتیجے میں شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے مکانات اور آفس اور دوکانوں سے کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کےضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں