جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

لاہور سے مسقط جانے والے پرواز میں 12 گھنٹے تاخیر، مسافروں کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسقط جانے والی پرواز میں 12 گھنٹے کی تاخیر ہونے پر ائیرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج جاری ہے،انتظامیہ نے اے ایف ایس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے مسقط جانے والی پرواز کا کمپیوٹر پینل خراب ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، طیارے کا مرمتی کام مکمل ہوگیا تاہم اُسے انتظامیہ کی جانب سے روانگی کا پروانہ نہ مل سکا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے کو دو بار ٹیک آف کے لیے رن وے پر لایا گیا تاہم کمپیوٹر پینل کی خرابی کے باعث جہاز پرواز بھرنے سے قاصر رہا، فضائی میزبان طیارے کے مسافر صبح 10 بجے سے طیارے کے ٹھیک ہونے اور اس کے اڑنے کا انتظار کرتے رہے۔

مسقط جانے والے مسافروں نے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر جہاز سے اتر کر احتجاج شروع کردیا اور اتنظامیہ سمیت فضائی کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔

بھوک اور پیاس کے مارے مسافروں نے ائیرپورٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کھانے پینے کے لیے سامان اور متبادل پرواز فراہم کی جائے، ائیرپورٹ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ طیارے کے مسافروں کے لیے متبادل پرواز کا انتظام کیا جارہا ہے۔

Foreign airline going to Musqat delayed by 10… by arynews

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں