اشتہار

عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کے روز عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں، اس کا فیصلہ پیر کے روز ہوگا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کا نااہل قرار دینے کا حکم عدالت عالیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کر دیے۔

- Advertisement -

درخواست میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کا تحریری فیصلہ

21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ سنایا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

عمران خان کو آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے، عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کرائے جبکہ بعض تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے گئے۔

کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں