اشتہار

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری منیر احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ راجہ ریاض کو غیر قانونی طور طور اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ۔ اسمبلی میں تقریر کے دوران بھی راجہ ریاض نے بہت کچھ واضح کردیا۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ راجہ ریاض کو غیر قانونی سے اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا، ہاٸی کورٹ میں تعیناتی کے خلاف کیس زیرسماعت ہے اور عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک فریقین نے جواب داخل نہیں کرایا گیا۔

درخواست میں بتایا گیا اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوایا لیکن سب بے سود رہا، استدعا ہے کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ایم این اے راجہ ریاض کو اس سال مئی میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا جب پی ٹی آئی کے 125 ایم این ایز نے اپنی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں