تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد : سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اورکوہسار تھانے کےایس ایچ اوکوفریق بنایاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، درخواست شیری رحمان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اورکوہسار تھانے کےایس ایچ اوکوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور انھیں زبردستی گرفتار کرکے لے گئے ، وہ ماضی میں وزیر انسانی حقوق رہ چکی ہے ، اس قسم کے الزامات اور حبس بے جا میں رکھنا غیر قانونی ہے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیراحتجاج کی کال دے دی ہے ، شفقت محمود نے کارکنوں کو لاہور کے لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں، اغوا ہے، اگر حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔

یاد رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سےگرفتار کرلیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments