تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التوا ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر بیمار قیدیوں کے برعکس نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے، حسین حقانی کی طرح نواز شریف بھی بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئیں گے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت درخواست پر فیصلے سے مشروط کی جائے۔

تازہ ترین:  آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا: گورنر پنجاب

واضح رہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا جا سکا ہے جس کی وجہ سے آج ان کی لندن کے لیے بک ہونے والی ٹکٹیں منسوخ ہو گئی تھیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں یقین دلایا کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

دوسری طرف ن لیگ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں