منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ 15ہزار تنخواہ لینے والے کو25ہزار بجلی کا بل قرض لے کر جمع کرانا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے بنیادی حقوق کے آرٹیکل کے تحت پٹیشن دائر کی ہے، جس میں کہا ہے کہ 15ہزار تنخواہ لینے والے کو25ہزار بجلی کا بل قرض لے کرجمع کرانا پڑے گا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ غریب بچوں کو روٹی کہاں سے کھلائے گا اور کرایہ کیسے اداکرے گا ، حکومت کسی شہری پر اسکی استعداد سے زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلوں میں انکم ٹیکس وصول کرنا ڈبل ٹیکس کے زمرے میں آتا ہے ایک بل میں دو دوبارانکم ٹیکس بھی شامل کیا گیاہے جس کا قانونی جواز نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کس فارمولے کے تحت لگایا جا رہا ہے عوام کو کچھ علم نہیں ، حکومت کو غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں