جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

لاہور میں دفعہ 144 کیخلاف عمران خان کی ہدایت پر پٹیشن تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے پٹیشن تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا اور انہیں دفعہ ایک سو چوالیس کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد بابر اعوان نے پٹیشن تیار کرلی ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان آج الیکشن کمیشن میں یہ پٹیشن دائر کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کیا جائے۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے۔ ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہوگی جب کہ پی ایس ایل کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا جب کہ اس سے قبل کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے جب کہ پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں