اشتہار

لاہور میں بلاول بھٹو کے الیکشن آفس پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور این اے127 میں نامعلوم افراد کی جانب سے پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ کیا گیا ، جس میں دروازوں پر لگے پینا فلیکس جل گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پیپلزپارٹی کے الیکشن کیمپ پر حملہ ہوا، ۔ نامعلوم افراد نےپیٹرول بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گیٹ پر لگے تمام بینرز اور پینافلیکس جل گئے۔

حملہ این اے ایک سوستائیس کے صوبائی حلقےایک سوباسٹھ کے دفتر پر کیا گیا۔

- Advertisement -

پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کےالیکشن آفس پرحملہ تشویشناک ہے، پولیس ہماری ایف آئی آردرج کرنےسے بھی انکارکررہی ہے، پنجاب پولیس کے ذمہ داران اور الیکشن کمیشن کونوٹس لینا چاہیے، حملے سے لگتا ہے مخالفین پنجاب میں بلاول کی پذیرائی سے پریشان ہیں۔

پی پی الیکشن سیل انچارج سینیٹرتاج حیدر نے پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کیخلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا دیا ہے۔

جس میں کہا ہے کہ پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کےانتخابی دفترپرپٹرول بم حملہ کیا گیا، پٹرول بم سےگیٹ پر لگائے گئے بینرز اور پینافلیکس جل گئے، ٹاؤن شپ پولیس نےکوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

سینیٹرتاج حیدر کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کےمطابق حملہ آوروں کاتعلق ماکاگروپ سےہے ، پی پی162این اے127کامتعلقہ حلقہ ہے جہاں بلاول الیکشن لڑرہےہیں، آئی جی،سی پی اولاہورکوحملےکی تحقیقات کیلئے اور علاقےمیں امن قائم کرنے ہدایت کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں