اشتہار

پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم پراڈکٹس کی مصنوعی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ کمی ہوتے ہی ملک بھر میں پیٹرول کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، پرائیویٹ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بیشتر پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے۔ نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول 272،500 ملین میٹرک ٹن تک موجود ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 376،00 ملین میٹرک ٹن تک موجود ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر بالترتیب 12 اور 17 دنوں کیلئے کافی ہیں، پیٹرولیم ڈویژن کا اوگرا کو پیٹرول بحران کے ذمہ دار آئل ڈیلرز، کمپنز کے خلاف ایکشن پر زور دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن آئل ریفائنریز کو اپنی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کرچکا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل کے ذریعے پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں، پی ایس او

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی فیول کی قلت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پی ایس او کے پاس فیول ہے۔

پی ایس او کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس پیٹرولیم پروڈکٹس کے تسلی بخش ذخائر ہیں اور ملک میں ضروریات پورا کرنے کے لئے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں