پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں‌ 26 روپے 2 پیسے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 38 پیسے پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔

’گیس کی قیمتیں بھی بڑھنے والی ہیں‘ ماہر معایشیات عابد سلہری

ماہر معاشیات عابد سلہری کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں بھی بڑھنے والی ہیں، عوام میں بے چینی آئے گی، معاہدہ اپنی جگہ لیکن آئی ایم ایف نے ٹارگٹڈ سبسڈی سے کہیں نہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں لیکن ان کا اثر ابھی پاکستان پر نہیں پڑنا چاہیے تھا، اگست میں امپورٹ کیا گیا پیٹرول اس وقت ملک میں فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی سیکٹر میں 5 ہزار 400 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے کچھ کچھ اقدامات تو کیے جائیں گے۔

عابد سلہری نے مزید کہا کہ توانائی شعبے کے ذریعے ہی حکومت اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گی، توانائی شعبہ ایسا ہے جو ہر شہری استعمال کرتا ہے۔

عابد سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بھی نگراں حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں