اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم فروری سے پیٹرول1.50 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز حکومت عوام پر مسلسل چھٹی بار پیٹرول بم گرانے کیلئے تیار ہیں، یکم فروری سے پیٹرول1.50روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 4.50روپے فی لیٹر بڑھانے کی تیاری ہے، 5 ماہ میں پیٹرول 10روپے 3پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جاچکا ہے، ڈیزل5ماہ میں 12روپے55پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یکم ستمبرکو پیٹرول2روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، یکم اکتوبرکوپیٹرول مزید2روپے مہنگا ،ڈیزل بھی 2روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
مزید پڑھیں : عالمی منڈی خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر
یکم نومبر کو پیٹرول پھر2.50روپے اور ڈیزل5.19روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ یکم جنوری کوپیٹرول قیمت4.6روپے، ڈیزل3.96روپےفی لیٹربڑھائی گئی تھی۔
اضافے کے باعث پیٹرول 81.53 کی قیمت پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی تھی۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔