لاہور: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی، لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، لاہور سے دوسرے شہروں کا کرایہ 200 سے 800 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔