ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 2.64 روپے اضافہ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی سطح پرتیل سستا ہونےکے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، انتخابی گہماگہمی میں پیٹرول ڈھائی اور ڈیزل پونےدو روپےفی لیٹر مہنگاکردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرادیا، عوام کو عالمی سطح پر تیل سستا ہونےکا فائدہ دیا اور نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکس میں کمی کرکےعوام کو ریلیف دیا گیا۔

مٹی کےتیل،لائٹ ڈیزل اور ہائی اُوکٹین کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5.28 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.34 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.64 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس میں عوام کےزخموں پر یہ کہہ کر نمک پاشی بھی کی کہ اُوگرا نےتو ہمیں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ مہنگی کرنےکی تجویزدی تھی لیکن ہم نےتجویز نہ مان کرعوام پرکم بوجھ منتقل کیا۔

وزیر خزانہ نےٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا بھی اعلان کیا،اب ٹیکس گوشوارے تیس نومبرتک جمع کرائےجاسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں