اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے دلدل میں پھنسی عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق پٹرول 40 روپے فی لیٹرسستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 15 روپے کمی ہو سکتی ہے۔

نگران وفاقی حکومت آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نگران وزیراعظم کی جانب سے حتمی منظوری کی منتظر ہے۔

- Advertisement -

عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں مگر حتمی فیصلہ نگران حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں