بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے دلدل میں پھنسی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کر دی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مٹی کا تیل 22 روپے 43 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

نگران حکومت نے ڈیزل پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح 55 روپے فی لیٹر کردی گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں