کراچی : پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر عوامی ردعمل سامنے آگیا اور کہا جینامشکل ہوگیا ہے، کم از کم 25 روپے کم کرتے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام مطمئن نہیں، عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ریلیف نہیں، حکومت کی نااہلی ہے، دس پندرہ روپے بڑھا کرچند روپے کم کردیےجاتےہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مشکل ہوگیا ہے، :کم ازکم25روپےکم کرتےعوام کی زندگی پرکچھ اثرتوپڑتا،
حکومت کی نااہلی ہےعوام کوریلیف نہیں دے رہی، سیاستدانوں کو ہمارے بارے میں سوچنا چاہیے، ہم نہیں رہیں گےتویہ حکومت کا کیا کریں گے؟
یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں چھ روپے سترہ پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے چھیاسی پیسے کمی کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے بتیس پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے باہتر پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت دو سو انہتر روپے تینتالیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت دو سو باہتر روپے ستتر پیسے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت ایک سو ساٹھ روپے تریپن پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت ایک سو ستتر روپے انتالیس پیسے ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔