بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پیٹرول پمپ مالک نے ایڈوانس رقم واپس نہ دینے پر ملازم کو زنجیروں سے باندھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں پیٹرول پمپ مالک نے ایڈوانس لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر ملازم کو زنجیروں سے باندھ دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حکام نے ایکشن لیا، تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے زنجیر کھول کر نوجوان کو بازیاب کروایا جبکہ پیٹرول پمپ مالک زوار گھمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

گرفتار پمپ مالک کا کہنا ہے کہ ملازم عثمان نے پیٹرول پمپ سے ایڈوانس رقم لے رکھی تھی، ملازم عثمان بغیر وجہ بتائے پمپ سے کام چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

ملازم کے والد نے کہا کہ پمپ مالک ودیگر نے میرے بیٹے کو کام کے بہانے بلاکر زنجیروں سے قید کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں