تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریکارڈ خریداری کے بعد کیا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ ہے؟ اہم وضاحت

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

وزارت توانائی برائے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے کیونکہ پیٹرول کا 2 لاکھ 85 ہزار ٹن اور ڈیزل کا 3 لاکھ پچاس ہزار ٹن کا اسٹاک موجود ہے جو آئندہ 15 روز کی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے پیٹرول اور ڈیزل لانے والے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوچکے ہیں جن میں 50 ہزار ٹن پیٹرول اور 55 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل موجود ہیں۔

وزارت توانائی برائے پیٹرولیم ڈویژن نے عوام سے اپیل کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ خریداری سے گریز کریں کیونکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا غریب کو ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں‌ 15 روپے فی لیٹر کمی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یکم اور دو مئی کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، پیٹرول پمپس نے طلب کے لحاظ سے ایندھن کی خریداری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے وقتی قلت پیدا ہوئی۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے 30 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے30روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15روپےکمی کی جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کے ساتھ فی لیٹر قیمت  80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

مٹی کاتیل 30روپےسستا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسے ہوئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچا۔

Comments

- Advertisement -