تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب میں بندرگاہ پر پیٹرول ٹینکر میں دھماکا

ریاض: سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر ایک پیٹرول ٹینکر پر خارجی حملے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ’بی ڈبلیو رہائن‘ نامی سنگاپور کے پرچم بردار پیٹرول ٹینکر میں خارجی حملے کے باعث دھماکا ہوا۔

جہاز کی کمپنی بی ڈبلیو گروپ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری بیان کے مطابق دھماکے میں جہاز کے 22 رکنی عملے کو بغیر کسی نقصان کے بچالیا گیا ہے۔

بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ دھماکے کی وجہ سے پیٹرول کے اخراج کا احتمال موجود ہے۔

بندرگاہ دھماکے سے متعلق سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع جاری ہے ، حوثی باغیوں کی جانب سے متعد د بار سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی ناکام بنایا۔

Comments

- Advertisement -