ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کل سے پٹرول نہیں ملے گا، آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلر نے ہڑتال کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن 25 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی ہڑتال کی حمایت کردی، کل صبح سے صارفین کو پٹرولیم مصنوعات نہیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 21 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ جمعرات سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں پٹرول پمپس بند رہیں گے۔

آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹرولیم ڈیلرز کی 25 نومبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، شعیب خان کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے تمام پٹرول پمپس احتجاجاً بند رکھیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی ہڑتال کے دوران ملک بھر میں صرف 23 پٹرول پمپس کھلے رہیں گے، جن کی تفصیلات یہ ہیں۔

کراچی میں کلفٹن روڈ، ایس ڈی بلاک 2 اسکیم نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، ایم ایس 11 کورنگی، پی آئی مین خیابان اتحاد، عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، 28 اے 9 مین کورنگی روڈ اور شارع فیصل پر کے ڈی اے ورکشاپ کے نزدیک واقع پٹرول پمپس کھلے گے۔

کوئٹہ میں صرف ایک پمپ کوئٹہ چمن روڈ والا عوام کی سہولت کےلیے کھلا رہے گا۔

پشاور میں خیبر روڈ پشاور کینٹ، ایم ایس میٹرو، ایف ایس جی ٹی روڈ پشاور اور ڈی سی آفس مردان کے نزدیک واقع پمپس سے عوام کو پٹرول میسر ہوگا۔

راولپنڈی میں پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد، 13 کیپیٹل اسلام آباد، ایئرپورٹ روڈ سول لائنز راولپنڈی اور ڈپلومیٹک انلیو اسلام آباد پر واقع پمپس کھلے رہے گے۔

پڑتال کے دوران سکھر میں لاڑکانہ بائی پاس روڈ اور ایوب گیٹ کے نزدیک واقع پٹرول پمپس سے پٹرول بھروایا جاسکے گا۔

ملتان میں ملتان بائی پاس اور پل موج دریا کے نزدیک واقع پمپس پٹرول فراہم کریں گے۔

حیدرآباد میں صرف سانگھڑ روڈ پر واقع پمپ کھلا رہے گا جب کہ فیصل آباد میں لیاقت روڈ پٹرول پمپ کھلا رہے گا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان پر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال کا اعلان انتہائی اہم معاملہ ہے، پٹرول پمپس کی بندش سے پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔

سلیم مانڈوی والا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کرکے معاملے کا حل نکالنے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ڈیلر مارجن 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبے پر ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی ‏قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ حکومت سیلز ٹیکس17 فیصد کی بجائے 1.43فیصد ‏حاصل کرے گی، پورا 17فیصد وصول ہوتا تو پٹرول قیمت 160سے زیادہ ہو جاتی، مزید اگر 30روپے لیوی لیاجاتا تو ‏پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نےاپنے فی لیٹر 35روپےچھوڑے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں