تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پیٹرولیم بحران: وزیراعظم کا کمپنیوں کے لائسنسز منسوخ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی ہے، وزیراعظم نے حتمی سفارشات آنے پر ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی کابینہ میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر طویل بحث ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وفاقی وزراءنے انکوائری رپورٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا، کابینہ میں سوالات ہوئے کہ بحران آیا تو متعلقہ وزارتیں کہاں تھیں؟کیا ذمہ داری تھی؟اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ تیل سستا ہوا تو ایکسپورٹ پر رکا کیوں رہا؟ ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیوں نہیں کیے گئے؟ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی سخت سوالات کئے اور ذمےداران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا کا مطالبہ تھا کہ جس قانون کے ذریعے کمپنیوں نے ناجائز پیسہ بنایا اسے بدلہ جائے، اس موقع پر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لائسنس منسوخ کرنے سےمتعلق ہدایات دیں، ندیم بابر کابینہ اجلاس کے دوران وضاحت پیش کرتے رہے

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم بحران کس کی غفلت کا نتیجہ؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

ذرائع وزیراعظم کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم بحران میں کمپنیوں کے لائسنسز منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بحران میں ملوث کمپنیوں کی مکمل تحقیقات ہوں گی، حتمی سفارشات آنے پرملوث کمپنیوں کےخلاف کریک ڈاؤن بھی ہوگا۔

بعد ازاں وزیراعظم نےرپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کی، انکوائری رپورٹ پر کیا ایکشن لیا جائے؟ تین رکنی کمیٹی سفارشات تیار کرے گی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔