جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم ڈویژن سے معاملات پانے کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

ڈیلرز مارجن میں 25 فیصداضافہ مارجن میں ہونےوالی تاخیر کو کور کرےگا اور ای سی سی میں مارجن 25 فیصد ‏اضافےکو سپورٹ کیا جائےگا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 6 ماہ بعد ڈیلرز مارجن کاجائزہ لینےکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز مارجن ‏اضافہ 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔

معاملات طے پانے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی ‏دستیابی یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ‏تھی جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں